۔سیالکوٹ پولیس میں بھرتی کا عمل مکمل 75 کامیاب امیدواروں کی فائنل لسٹ جاری

 


سیالکوٹ۔ پنجاب پولیس سیالکوٹ میں کانسٹیبلان۔ لیڈی کانسٹیبلان کی بھرتی کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سیالکوٹ میں انٹرویو کا  انعقاد
۔سیالکوٹ۔ انٹرویو میں چئیرمین ریکروٹمنٹ بورڈ DIG سید خرم علی۔ DPO سیالکوٹ فیصل شہزاد اور کمانڈر بٹالین پی سی 2 حافظ عطاءالرحمن نے تحریری امتحان پاس کرنے والے اُمیدواران سے سوالات کیے۔بھرتی کے تمام عمل کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے تمام مراحل کی باقاعدہ ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی ہے۔ اس دوران امیدواران کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات بھی کیے گئے ہیں

سیالکوٹ پولیس میں بھرتی کے حوالے سے انٹرویو کا مرحلہ بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ انٹرویو میں کامیاب امیدواروں کی فائنل میرٹ لسٹ جاری کردی گئی ہے۔ٹوٹل 248 امیدواروں (مرد و خواتین) کو انٹرویو کیلئے کال کی گئی جن میں سے 75 آسامیوں پر امیدواروں کو منتخب کیا گیا ہے۔ 59 کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل کو اوپن میرٹ پر جبکہ 11 لیڈی کانسٹیبلان کو 15 فیصد کوٹہ پر منتخب کیا گیا ہے۔ اسی طرح 04 کانسٹیبل کو اقلیتی کوٹہ۔01 کانسٹیبل آرمی کوٹہ میں منتخب کیا گیا۔ آئی جی پنجاب کے سٹینڈنگ آرڈر کی روشنی میں 07 اُمیدواروں کی ویٹنگ لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ کامیاب امیدواروں کو میڈیکل ٹیسٹ اور مزید ویری فیکیشن کیلئے جلد آگاہ کردیا جائے گا

اپڈیٹ : چاندی کلاسوالہ 












0/Post a Comment/Comments