دیرینہ دشمنی پر ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر کے مخالفین کے 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ کشمیر روڈ پر پیش آیا، فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ میں اب تک 5 افراد کے قتل اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، پولیس کی بھاری نفری موقع کی جانب روانہ کر دی گئی ہے۔ شدید فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔
Post a Comment