منڈی بہاؤالدین میں امیرزادے کی انوکھی شادی، نوٹوں اور موبائل فونزکی بارش ،آسمان پر رنگ برنگے نوٹ سے رنگین نظر آتارہا۔ویڈیوبھی سامنے آ گئی۔
منڈی بہاؤالدین میں امیرزادے کی انوکھی شادی، نوٹوں اور موبائل فونزکی بارش ،آسمان پر رنگ برنگے نوٹ سے رنگین نظر آتارہا مہندی کی تقریب میں نوٹ ، موبائل فونز اور گرم سوٹ نچھاورکیے گئے۔سمیٹنے والوں کی چاندی ہو گئی نوٹوں کی جھولیاں بھر لیں۔ دوردراز سے آئے لوگ نوٹوں کے ساتھ گرم کپڑے اور موبائل فون بھی سمیٹتے رہے۔ مقامی تاجر کے بیٹے کی مہندی کی تقریب نجی میرج ہال میں ہوئی۔دولہے کے دوستوں اور بھائیوں نے نوٹوں کی بوریوں کے منہ کھول دیے۔میرج ہال کی چھت سے نوٹ،موبائل فونز نچھاور کرتے رہے ۔لوگ بڑے بڑے بانسوں پر جال لگا کر پہنچ گئے اور خوب نوٹ سمیٹے ۔
Post a Comment