چنگن ماسٹر موٹرز کمپنی نے گاڑیوں کی قیمت میں ساڑھے 4 لاکھ تک کمی کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق چنگان ماسٹر موٹرز کی اوشان ایکس 7 فیوچر سینس ڈھائی لاکھ روپے کی کمی سے 89 لاکھ 49 ہزار روپے کی ہوگئی،اوشان ایکس 7 کمفرٹ کی قیمت میں بھی ڈھائی لاکھ روپے کی کمی 82 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہوگئی،جبکہ ایلسون لومیرے ساڑھے 4 لاکھ روپے کی کمی سے 45 لاکھ 49 ہزار روپے پر آگئی ،ایلسون کمفرٹ ڈی سی ٹی کی قیمت ساڑھے 3 لاکھ روپے روپے کمی سے 43 لاکھ 49 ہزار روپے کی ہوگئی۔
ایلسون کمفرٹ ایم ٹی کی قیمت میں بھی ساڑھے 3 لاکھ کی کمی اب صارفین کو 37 لاکھ 99 ہزار روپے میں ملے گی،ایم 9 سرپا کی قیمت ساڑھے 3 لاکھ روپے کمی سے 21 لاکھ 79 ہزار روپے پر آگئی۔
Post a Comment