پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ ریجن کا اشتہاری مجرمان عدالتی مفرورں شراب فروشوں اور چوری شدہ موٹر سائیکل رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
08کس اشتہاری مجرمان گرفتار 05 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل اور 20لیٹر شراب برآمد مقدمات درج
جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے سخت اقدامات اپنانے جا رہے ہیں بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں
(عبدالوہاب ایس ایس پی پٹرولنگ)
گوجرانوالہ ( 30اکتوبر ،2023 ) ایس ایس پی پٹرولنگ ریجن گوجرانولہ عبدالوہاب کی ہدایت پر ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کے اسی تناظر میں پٹرولنگ پولیس پوسٹ ساہووالہ کے انچارج سب انسپکٹر محمد زبیر ہمراہ پٹرولنگ ٹیم نے ایک کس اشتہاری مجرم حمزہ کو گرفتار کیا اور دو عدد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کیے جبکہ پٹرولنگ پولیس پوسٹ آگو چک ،گورالی ساروکی اور ٹھڈا بھٹیاں کی پٹرولنگ ٹیموں نے سات کس اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران گرفتار کیے جبکہ پٹرولنگ پولیس پوسٹ گھمن والہ اور چھچھروالی کی پٹرولنگ ٹیموں نے دو عدد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کیے علاوہ ازیں پٹرولنگ پولیس پوسٹ کھوئی سٹاف کی پٹرولنگ ٹیم کے انچارج کاشف عمران ہمراہ پٹرولنگ ٹیم نے تین کس بدنام زمانہ شراب سپلائر شان علی ، عثمان اور ذیشان مسیح سے بیس لیٹر شراب برآمد کی
ایس ایس پی پٹرولنگ عبدالوہاب کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کے لیے منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے
Post a Comment