ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ میں بارش کے کتنے امکانات ہیں؟

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے میں بارش کی پیشگوئی کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ احمد آباد میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ٹاکرے میں بارش کے امکانات ہیں تاہم اس سے میچ میں خلل نہیں پڑے گا۔ احمد آباد شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس رہنے کی توقع ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری ریکارڈ کیا جاسکتا ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ میں بارش کے 35 فیصد امکانات ہیں۔ پاک بھارت کے دوران اسٹیڈیم کے اطراف سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات ہیں، اہم ٹاکرے میں 1 لاکھ 30 سے زائد تماشائیوں کی اسٹیڈیم آمد کی توقع کی جارہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق کئی اسپتالوں میں پرائیویٹ رومز کی بکنگ کرالی گئی ہے جس میں روایتی حریفوں کے میچ سے قبل ایک رات کا قیام شامل ہے۔

واضح رہے کہ مہنگے ہوٹلز کے باعث شائقین کرکٹ نے اسپتالوں میں بکنگ کروائی ہے جبکہ ٹکٹس کی بلیک میں فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 

0/Post a Comment/Comments