پسرورتھانہ بڈیانہ کی حدود بڈیانہ کے نواحی گاؤں جودھالہ میں قتل کی واردات بھائی نے اپنے ہی بھائی محمد مشتاق گجر کو قتل کر دیا


پسرورتھانہ بڈیانہ کی حدود بڈیانہ کے نواحی گاؤں جودھالہ میں قتل کی واردات بھائی نے اپنے ہی بھائی محمد مشتاق گجر 5 بچوں کے باپ کو زمین کے تنازع کے باعث تشدد کرکے قتل کر دیا 
پسرورتفصیلات کے مطابق تھانہ بڈیانہ کی حدود میں بڈیانہ کے نواحی گاؤں جودھالہ میں خون سفید ہو گیا بھائی نے اپنے ہی بھائی کو قتل کردیا. محمد مشتاق ولد علی بخش اپنے کھیتوں میں کام کر رہا تھا کے محمد مشتاق کا بھائی اظہر امین ولد علی بخش مسلح کَسی آیا زمین کا تنازع پہلے ہی چل رہا تھا جس کے باعث اظہر امین نے اپنے بھائی محمد مشتاق پر کَسی کے ساتھ تشدد کرنا شروع کردیا مشتاق کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگیا محمد مشتاق کو پسرور سول ہسپتال منتقل کیا گیا اور پسرور سے نارووال ہسپتال ریفر کیا گیا اور محمد مشتاق کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث نارووال سے لاہور جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا وہاں محمد مشتاق سر پر گہری چوٹ کے باعث جانبحق ہوگیا ایس ایچ او تھانہ بڈیانہ  انور گھمن نے کاروائی کرکے اظہر امین ولد علی بخش کے خلاف FIR  درج کردی.

پسرور.محمد نوید ڈویژنل بیوروچیف گوجرانوالہ پاک 82 نیوز ٹی وی.

0/Post a Comment/Comments