لاہور سمیت ملک بھر کے مختلف علاقوں میں تیزآندھی، طوفان اور شدید بارش

 

لاہور سمیت ملک بھر کے مختلف علاقوں میں تیزآندھی، طوفان اور شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں تیزآندھی کے بعد شدید بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا، جس سے شہریوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق پہلی مون سون بارشوں کا سلسلہ 3 سے 8 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ مون سون کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، طوفان کے ساتھ شدید بارشیں متوقع ہیں، بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔این ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دیں، متعلقہ اداروں کو ہنگامی مشینری و عملے کی موجودگی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ ایمرجنسی میڈیکل عملہ کی موجودگی یقینی بنائے، سیاح و مسافر سفر سے قبل موسمی حالات سے با خبر رہیں۔

0/Post a Comment/Comments