پسرور(سید حسنین گیلانی سے) پیٹرولنگ پولیس چوکی کھوئی سٹاپ نے کاروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو ناجائز اسلحہ لیکر گھومنے پر گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی نعیم الرحمان ، ہیڈ کانسٹبل محمد عرفان ہمراہ ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے عاطف محمود کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا پیٹرولنگ پولیس شہزادہ پھاٹک پسرور پر اسنیپ چیکنگ کررہی تھی کہ ایک شخص نے پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگا دی جس کو پولیس نے پکڑ لیا اور جب اس کی تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے ایک عدد تیس بور پسٹل اور بیس گولیاں برآمد ہوئیں جو موقع پر لائسنس پیش نہ کرسکا اس کے خلاف تھانہ سٹی پسرور میں مقدمہ نمبر 543/23 بجرم 13/20/65 درج کرلیا گیا اور ملزم کو پابند سلاسل کردیا گیا