برطانیہ میں 140 سال کا گرم ترین جون اس برس ریکارڈ کیا گیا۔ لندن سے برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس کا ماہ جون 140 سالوں میں گرم ترین مہینہ رہا۔
برطانوی محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ گذشتہ ماہ جون میں اوسط درجہ حرارت 15.8 ڈگری رہا۔ برطانیہ میں 1940 اور 1976 میں اوسط درجہ حرارت 14.9 ڈگری تک پہنچا تھا۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال برطانیہ میں پہلی بار 40 ڈگری درجہ حرارت کے ساتھ گرم ترین دن کاریکارڈ بھی بنا تھا۔ دوسری جانب برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سال برطانیہ میں جون میں درجہ حرارت 0.9 فیصد زائد رہا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق برطانیہ کے97 علاقوں میں سے 72 میں گرم موسم کے گزشتہ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ چیف میٹرولوجسٹ پال ڈیوس کے مطابق درجہ حرارت میں 0.9 سینٹی گریڈ اضافہ بھی کافی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 0.9 سینٹی گریڈ اضافہ دن اور رات کا اوسط درجہ حرارت ہے۔ دریں اثنا میڈیارپورٹ میں کہا گیا کہ برطانیہ میں جون میں بارشیں بھی کم ہوئیں اور جون کی اوسط بارش ک68 فیصد برسا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 2 سو برس قبل آنیوالےصنعتی انقلاب کے بعد دنیا کے درجہ حرارت میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
Post a Comment