پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں ایک ہزار ڈاکٹر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر جمال ناصر نگراں وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ڈاکٹروں کی 1045 اسامیوں پر بھرتیاں جلد کی جا رہی ہیں ۔ ڈاکٹروں کی بھرتی کے لئے اشتہار عنقریب شائع کروا دیا جائے گا اور درخواستیں آن لائن وصول کی جائیں گی۔ ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہےکہ ڈاکٹروں کی بھرتی ہر لحاظ سے شفاف بنانے کے لئے انٹرویو کے نمبر ختم کر دئیے گئے ہیں، ڈاکٹروں کی سلیکشن کا پروسیجر بھی آن لائن ہوگا۔ ڈاکٹروں کی بھرتی سو فیصد میرٹ پر ہوگی۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ ڈاکٹروں کی بھرتی کے لئے کوئی سفارش نہیں چلے گی۔ دوران ڈیوٹی ڈاکٹروں اور عملے کے تحفظ کے لئے قانون بنایا جائے گا۔ ڈاکٹر اپنا کام عبادت سمجھ کر کریں، ملازمت سمجھ کر نہیں۔
Post a Comment