میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کے باعث ٹرین کو ٹیکسلا ریلوے سٹیشن کے قریب روک لیا گیا ہے، آتشزدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو اور فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پرقابو پایا۔ ڈی ایس پی ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹرین کا پاورپلانٹ سنگجانی منتقل کر دیا گیا ہے، پاورپلانٹ کی مرمت ہوتے ہی ٹرین روانہ کر دی جائے گی،جاوید خان نے کہا کہ حادثے میں تمام مسافر بالکل محفوظ ہیں۔پریشانی کی کوئی بات نہیں۔
Post a Comment