اسلام آباد میں 120 گرام روٹی کی قیمت 18 روپے مقرر کر دی گئی۔اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق روٹی کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔
دوسری جانب چند روز پہلے لاہور میں چکی آٹا کی فی کلو قیمت میں 20روپے تک کمی کی گئی تھی ۔چکی آٹے کی فی کلو قیمت 150 روپے مقررکی گئی ہے، اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت 4300 روپے مقررکی گئی ہے، چکی اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت کم ہوگی تو آٹے کا ریٹ بھی کم ہوگا۔