MrJazsohanisharma

منڈی بہاؤالدین فرشتہ صفت انسان لوگوں کی مدد کرنا اللہ تعالی کے نزدیک بہت بلند درجہ ہے


 منڈی بہاؤالدین پولیس میں فرشتہ صفت انسان

رپورٹ (حقیقی خبر®)🖋️✍️ تفصیلات کے مطابق ابھی کچھ دیر پہلے ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاوالدین میں ایک غریب فیملی کے پاس ڈیڈ باڈی گھر لے جانے کے لئے خرچے کے پیسے نہیں تھے. اسی وقت ان دو پولیس کانسٹیبلز نے اپنی جیب سے پیسے دیئے اور ساتھ مل کر ڈیڈ باڈی کو لے جانے میں مدد کی. ایک بھائی کا نام یاسر ہے دوسرے کا نام احمد .

ہمارے نمائندے کو وہاں موجود ایک فارمیسی والے نے بتایا کہ یہ دونوں پہلے بھی لوگوں کی ایسے ہی مدد کرتے ہیں اور فارمیسی والے کو کہا ہوا ہے کہ جس کے پاس دوائی لینے کے پیسے نہ ہوں ان کو دوائی دے دیا کرے اور بل ہم سے لے لیا کرے.

ایسے فرشتہ صفت لوگوں کے متعلق ایسی پوسٹس زیادہ سے زیادہ شئیر کرنی چاہیے تا کہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور باقی لوگ بھی ایسے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔