محکمہ موسمیات 4 جون 2023 ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا لنک پر کلک کیجئے


 
سیالکوٹ اور مضافات میں اسوقت موسم خوشگوار اور معمول سے خوشگوار چل رہا ہے، کل سے گرمی میں بتدریج اضافہ ہونا شروع ہوجائے گا، 5 ، 6 جون کی رات کو ہلکی آندھی کا امکان ہے، 11 جون کی رات کو بھی آندھی اور ہلکی بارش کا امکان ہے،
13 جون تک دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 تک جاسکتا ہے، جو کہ جون کے معمول سے کم ہے، 13 اور 14 جون کی درمیانی شب سے اوپری فضا میں مون سون ہوائیں داخل ہونا شروع ہو جائیں گی، 14 اور 15 جون کی درمیانی شب کو مون سون کی پہلی بارش متوقع ہے ، 15 سے 18 جون تک جزوی مون سون کی بارشیں ہونگی، اس دوران درجہ حرارت 2 سے 3 درجے نیچے تو آئے گا لیکن ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ جائے گا اور شدید حبس شروع ہوجائے  گی. 37،، 38 کا درجہ حرارت 47،، 48 درجے کا محسوس ہوگا.
تازہ ترین تجزیئے کے مطابق مون سون اس مرتبہ معمول سے کم شدت والا ہی متوقع ہے، تاہم 15،، 16 کو مغربی سسٹم متوقع ہے لیکن سیالکوٹ اور مضافات میں اسکے آنے کے امکانات بہت کم ہیں.

0/Post a Comment/Comments