تحصیل پسرور سگے باپ کی اپنی آٹھ سالہ کمسن بیٹی سے زیادتی مقدمہ درج

 

پسرور سگے باپ کی اپنی آٹھ سالہ کمسن بیٹی سے زیادتی


واقعہ تھانہ صدر پسرور کی حدود تقی پور میں پیش آیاجہاں ملزم سجاد نے گھرمیں اکیلی پاکے اپنی آٹھ سالہ سگی بیٹی سے زیادتی کرڈالی ملزم گرفتار

پسرور ( محمد نویدجٹ جوائنٹ سیکرٹری سینٹرل پریس کلب پسرور سے) تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پسرور کی حدود تقی پور کے رہائشی سجاد ولد رفیق کی بیوی رمضان المبارک کے درمیان کچھ دنوں کے لیے اپنے میکے چلی گئی اور اپنی 8 سالہ بچی کو گھر پر اپنے خاوند سجاد کے پاس چھوڑ گئی جب کے رات کے وقت سجاد اپنی 8 سالہ بچی سے زیادتی کرتا رہا بچی چیخوپکار کرتی رہی سجاد بچی کے منہ پر کپڑا باندھتا رہا اور بچی کو ڈراتا دھمکاتا رہا کے کسی کو اس بارے بتانا نہیں کچھ دنوں کے بعد آسیہ پروین اپنے میکے سے واپس گھر آئی اور اپنی بچی کو پریشانی کے عالم میں دیکھا اور بچی کو پوچھا جس پر بچی نے اپنی والدہ کو ساری حقیقت بتادی سجاد اپنی بیوی آسیہ پروین اور بچی زمل کو ڈراتا دھمکاتا رہا. سجادکی بیوی آسیہ موقع پا کر دوبارہ اپنے میکے گئی اپنے ماں باپ اور بھائیوں سے مل کر اپنی مدعیت میں تھانہ صدر پسرور میں مقدمہ درج کروادیا جس کے بعد SHO تھانہ صدر پسرور بشارت گورسی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے سجاد نامی درندے کو گرفتار کر لیا جبکہ تفتیش کے دوران ملزم سجاد نے اقبال جرم کرلیا دبنگ پولیس آفیسر SHO تھانہ صدر پسرور بشارت علی نے سنٹرل پریس کلب پسرور کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ اس درندہ نما شخص کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزادلوائیں گے

0/Post a Comment/Comments