سیالکوٹ بڈھی بازار جیولرز کی شاپ پر کروڑوں روپے کی واردات

 



سیالکوٹ تھانہ نیکا پورہ کے علاقہ بڈھی بازار میں جیولری کی دوکان ۔2نامعلوم ڈکیت تقریبا 2کروڑ روپے مالیت کا سونا اور نقدی چھین کر فرارھوگئے۔تاجر برادری عدم تحفظ کا شکار تفصیل کے مطابق بڈھی بازار میں الرفیق جیولرز کی دوکان میں دن دہاڑے 2نامعلوم ڈکیت موٹرسائیکل 125میں آگئےاسلحہ کے زور پر دوکاندار محمد شفیق گوندل اور ٹھیکدارمبشراقبال کو سلحہ کے زور پریرغمال بنا لیا ان سے تمام نقدی اور ایک سیف الماری بمعہ سونا 90/95تولہ چھین کر لے گئے ۔ڈکیت باآسانی موٹر سائیکل پر سیف الماری رکھ کر فرار ھوگئے۔تاجر برادری اس ڈکیتی کی واردات پر عدم تحفظ کا شکار ھے۔ تھانہ نیکا پورہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ھے ۔واردات کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج بھی مل گئی ھے

0/Post a Comment/Comments