وہاڑی: تھانہ ٹھینگی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران قتل ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں مطلوب ریکارڈ یافتہ بین الاضلاعی 2ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھینگی کے علاقے میں ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ 159 ڈبلیو بی کے قریب پولیس کا ملزمان کے ساتھیوں سے سامنا ہو گیا،ملزمان کے 4 نامعلوم ساتھیوں نے بسواری 2 موٹر سائیکل ملزمان کو پولیس کی حراست سے چھڑوانے کے لیے سیدھی فائرنگ کر دی، ساتھیوں کی مبینہ اندھا دھند فائرنگ سے گرفتار ملزمان رضوان اور قربان موقع پر ہلاک ہو گئے۔ جوابی فائرنگ سے ملزمان کے ساتھی موٹر سائیکل پھینک کر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں نے گزشتہ شب لڈن میں گھر میں رابری، موٹر سائیکل چھننے اور شہری کو قتل کی تین وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان کو پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کر لیا تھا اور ریمانڈ پر تھے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کے ساتھیوں سے برآمد ہونے والا موٹر سائیکل گزشتہ روز لڈن کی واردات میں ڈکیتی شدہ نکلا۔ ہلاک ہوئے والے ڈکیت لاہور، اوکاڑہ، بہاولنگر اور ضلع وہاڑی کے مقدمات میں مطلوب اور ریکارڈ یافتہ تھے۔
Post a Comment