وفاقی دارالحکومت پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکھ تاجر ہلاک ہو گیا ایس پی صدر ڈویژن ملک حبیب کے مطابق دیال سنگھ اپنےجنرل اسٹور پر موجود تھے کہ مسلح حملہ آور نے ان پر پستول سے فائرنگ کی، موٹرسائیکل سوار حملہ آور واردات کے بعد فرار ہوگئے تھے، ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے خول اور دیگر شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے، واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ بھی ہوسکتا ہے۔نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ قتل میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کاروائی عمل میں لائی جائے۔نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ اقلیتی برادری کے شہریوں کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات یقینی بنائے جائیں، دیال سنگھ کا قتل انتہائی قابل مذمت اور سفاکانہ اقدام ہے،قاتلوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
Post a Comment