خاتون کو ہراساں کرنیوالا ملزم ویمن سیفٹی ایپ کی مدد سے گرفتار
پولیس نے ویمن سیفٹی ایپ کی مدد سے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملزم نے گلبرگ بس سٹاپ پر لڑکی کو زبردستی بائیک پر بٹھانے کی کوشش کی، لڑکی کے بارہا انکار کے باوجود لڑکا موٹر سائیکل پر بیٹھنے کیلئے اصرار کرتا رہا۔متاثرہ لڑکی نے ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ فیچر کے ذریعے سیف سٹیز اتھارٹی میں رابطہ کیا، سیف سٹیز اتھارٹی کی نشاندہی پر پولیس نے چند منٹوں میں لوکیشن پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایس پی سیف سٹی اتھارٹی وقار عظیم کا کہنا تھا کہ خواتین کی بروقت رہنمائی اور فوری امداد کیلئے ویمن سیفٹی ایپ ایک بہترین ذریعہ ہے، اب اڑھائی لاکھ سے زائد خواتین پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ انسٹال کر چکی ہیں، خواتین اپنا تحفظ یقینی بنانے کیلئے پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ ضرور انسٹال کریں۔
Post a Comment