ایکسئین گیپکو ڈویژن حافظ عمران بشیر کی جانب سے گیپکو آفس میں پروقار تقریب کا انعقاد تقریب گیپکواہلکار طارق محمودچودہری کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقد کی گئی
پسرور(تحصیل رپورٹر)گیپکواہلکار طارق محمودچوہدری کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر گیپکوایکسئین پسرورحافظ عمران بشیرکی زیر صدارت گیپکوآفس میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا طارق محمود کو سرکاری گاڑی میں انکے گاوں مالی پور لے جایاگیا تفصیلات کے مطابق گیپکواہلکار طارق محمود کی سروس مدت پوری ہونے پر گیپکوآفس پسرور میں ایکسئین گیپکوکی ہدایت پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی گیپکواہلکاروں کی جانب سے ریٹائر ہونے والے طارق محمود پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے تحائف بھی دئیے گئے بعدازاں انکو سرکاری گاڑی میں مکمل پروٹوکول کے ساتھ انکے رہائش مالی پور میں چھوڑا گیا طارق محمود چودہری معروف سماجی شخصیت سہیل احمد چودہری کے والد ہیں. اس سلسلہ میں مقامی میرج ہال میں پروقار افطار ڈنرکا بھی اہتمام کیاگیا جس میں صحافیوں سمیت ایجوکیشن سول سوسائٹی وکلاء اور شہریوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی. پروگرام کے اختتام پر معروف عالم دین علامہ مولانا ذوالفقار احمد جیند نے دعا کروائی۔
Post a Comment