رپورٹ کے مطابق نرسنگ کالجز میٹرک سائنس اور ایف ایس سی پر ی میڈیکل والے طالبات داخلہ لینے کی اہل ہوں گی۔داخلہ لینے والے امیدواروں کو 31470 روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ نئی پالیسی کے مطابق 2900 سیٹیں طالبات کے لیے 43 نرسنگ کالجز میں مختص کی گئی ہیں۔ 100 سیٹ مرد طالب علموں کے لیے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ میں مختص ہیں۔داخلہ لیتے وقت امیدوارکی عمر 35 سال سے زائد نہیں ہو نی چاہیے ہے۔ ڈی جی نرسنگ پنجاب ہر سال اکتوبر میں چارسالہ پروگرام کے لیے داخلہ کا اشتہار دیں گی ۔ نرسنگ کالجز میں داخلے کے بعد نئی کلاسز کا آغاز یکم جنوری سے ہوا کرے گا۔واضح رہے کہ پاکستان نرسنگ کونسل نے ملک بھر میں غیر قانونی نرسنگ سکولز اور کالجز کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی این سی کی نومنتخب صدر ڈاکٹر شازیہ اسلم نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا پی این سی ملک میں نرسنگ انسٹی ٹیوٹ کے اچانک دورے کرے گی، اور ان کا معائنہ کرنے کے بعد ان اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کرے گی۔
نرسنگ کالج میں داخلے کی نئی پالیسی سال 2023 تا 2024
محکمہ صحت نے سرکاری نرسنگ کالجز میں داخلوں بارے نئی پالیسی جاری کر دی، نئی داخلہ پالیسی کا اطلاق تعلیمی سال2023-2024 سے ہو گا
Post a Comment