پٹرولنگ پولیس کے تمام نوجوان اور ان کے بیوی بچوں سمیت والدین کی آنکھوں کی ہرقسم کی بیماریوں کا علاج معالجہ بالکل فری کیا جائے

 

ایس ایس پی پیٹرولنگ پولیس ریجن گوجرانوالہ سید توصیف حیدر کی خصوصی ہدایت پر پیٹرلنگ پولیس کے نوجوانوں اوران کے خاندان کی فلاح وبہبودکیلئے ڈی ایس پی پیٹرولنگ پولیس عرفان الحق سلہریا نے انقلابی اقدام کرتے ہوئے النور لیز آئی کلینک اگوکی اور پیٹرولنگ پولیس سیالکوٹ کے درمیان میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت پیٹرولنگ پولیس کے تمام نوجوان اور ان کے بیوی بچوں سمیت والدین کی آنکھوں کی ہرقسم کی بیماریوں کا علاج معالجہ بالکل فری کیا جائے گا ۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ڈی ایس پی پیٹرولنگ پولیس عرفان الحق سلہریا نے بتایا کہ مہنگائی کے اس دور میں اپنے جوانوں کو علاج معالجہ کی فری سہولت فراہم کی جائیں گی اور بدلے میں تمام نوجوانوں سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنی ڈیوٹی کے دوران جرائم پیشہ افراد سے محفوظ رکھیں ،اس موقع پر ضلع بھرکے انچارج پیٹرولنگ پولیس اور تما م نفری اور ان کے خاندانوں نے اعلیٰ پولیس آفیسران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے ۔

0/Post a Comment/Comments