اجزاء
مونگ کی دھلی دال دو پیالی2 تازہ سویا ایک پیالی3 نمک حسب ذائقہ4 لہسن باریک کٹا ہوا چار سے چھ جوئے5 پیاز باریک کٹی ہوئی ایک عدد6 ٹماٹر دو عدد چھوٹے7 ہلدی آدھا چائے کا چمچ8 ہری مرچیں چار سے چھ عدد9 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ10 کوکنگ آئل دو سے تین کھانے کے چمچ
تیار کرنے کی ترکیب
دال کو دھو کر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے بھگو کر رکھ دیں،کڑاہی میں کوکنگ آئل میں پیاز اور لہسن کو سنہرا فرائی کریں۔2زیرہ اور ہری مرچیں ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں پھر دال کو پانی سے نکال کر ڈالیں اور تیز آنچ پر دو سے تین منٹ فرائی کریں۔3نمک اور ٹماٹر کے قتلے کاٹ کر ڈال دیں۔ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ٹماٹر کے پانی میں دال گل جائے تو ہلکا سا بھون کر باریک کٹا ہوا سویا ڈالیں اور تین سے چار منٹ دم پر رکھ دیں۔4ڈش میں نکال کر گرم گرم چپاتی کے ساتھ شروع کریں۔تازہ سویا کے ساتھ دال بہت مزہ دیتی ہے۔ ایک بار ٹرائی ضرور کریں

Post a Comment