فنانس ڈویژن نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشنز روکنے سے متعلق زیرگردش خبروں کی تردید کر دی۔
اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہ روکنے سے متعلق افواہیں سراسر غلط ہیں، فنانس ڈویژنکی طرف سے ایسی کوئی ہدایات نہیں دی گئیں۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اے جی پی آر نے تصدیق کی ہے کہ تنخواہ اور پنشن کی ادائیگیوں سے متعلق کارروائی مکمل ہو چکی ہے اور یہ وقت پر ادا کر دی جائے گی۔ مزید یہ کہ دیگر ادائیگیوں پر معمول کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ میڈیا پر ایسی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ طویل معاشی اور مالی مشکلات کے تناظر میں، وزارت خزانہ نے اے جی پی آر کو ہدایت کی ہے کہ وہ اگلے احکامات تک وفاقی وزارتوں/ ڈویژنوں اور منسلک محکموں کے تمام بلوں کو کلیئر کرنے سے روک دیں۔یہاں تک کہ تنخواہوں کے بلوں کی منظوری بھی روک دی گئی ہے۔
Post a Comment