اندھے قتل کا ڈراپ سین، 02 ملزمان اصغر علی اور شمع پروین گرفتار



مورخہ 28 جنوری 2023

سیالکوٹ پولیس کی بڑی کاروائی، اندھے قتل کا ڈراپ سین، 02 ملزمان اصغر علی اور شمع پروین گرفتار۔ رقم کے لین دین پر 62 سالہ شخص کو قتل کرنے والے سفاک قاتل گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ اگوکی کے علاقہ شتاب گڑھا کے رہائشی رانا راحیل انور نے مورخہ 17.01.2023 کو تھانہ اگوکی میں درخواست گزاری کہ اس کے والد کو کسی نے اغواء کر لیا ہے۔ اسی روز علاقہ تھانہ صدر سیالکوٹ سے اس کی لاش برآمد ہوئی۔ جس پر پولیس نے چھان بین شروع کر دی۔ مقتول کی نعش کو ٹھکانے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی تھی۔ جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے پولیس نے اصل ملزمان کا سراغ لگا لیا۔

ڈی پی او سیالکوٹ محمد فیصل کامرن کی خصوصی ہدایات پر اے ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ اگوکی پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے گئے اور پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور ہیومن انٹیلیجنس کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان اصغر علی اور شمع پروین کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔


ڈی پی او سیالکوٹ محمد فیصل کامران نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

0/Post a Comment/Comments