پسرور بار کے وفد نے صدر بار عرفان سلامت باجوہ ایڈووکیٹ اور سیکرٹری بار فہیم اختر گورایہ ایڈووکیٹ کی قیادت میں جوڈیشل کیمپس کی تعمیر
پسرور بار کے وفد نے صدر بار عرفان سلامت باجوہ ایڈووکیٹ اور سیکرٹری بار فہیم اختر گورایہ ایڈووکیٹ کی قیادت میں مسٹر جسٹس مسعود عابد نقوی انسپیکشن جج ڈسٹرکٹ سیالکوٹ اور مسٹر جسٹس محمد رضا قریشی سے ملاقات کی اور انہیں جوڈیشل کمپلیکس پسرور کی جلد تعمیر اور چیمبرز کے حوالے سے انہیں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وفد میں ممبران پنجاب بار کونسل چودھری شمشاد احمد باجوہ ایڈووکیٹ، نوید اختر وڑاٸچ ایڈووکیٹ، صدر پسرور بار چوہدری عرفان سلامت باجوہ ایڈووکیٹ اور سیکرٹری بار فہیم احمد گورایہ ایڈووکیٹ، مرزا محمد اسلام ایڈووکیٹ، میاں محمد عابد ایڈووکیٹ، شکیل احمد ججہ ایڈووکیٹ، اور دیگر شامل تھے۔
Post a Comment