انسانیت کی خدمت میں ہی سکون ہے بے شک کسی کی مدد کر کے دیکھ لیں


میں اور میری بیٹی رات 12.30بجے خادم سویٹس اینڈ بیکرز پر کچھ گھر کاسامان خریدنے کے لیے جارھے تھے کہ خادم علی روڈ سکارف سکول کے باہر فٹ پاتھ پر ایک آدمی دنیا سے بے خبر سخت سردی میں سویا ھوا تھا جس کی چادر بھی پورے جسم پر نہیں تھی لیکن دنیا سے بے خبر سویاتھا لوگ پیدل گاڑیوں میں گزر رھے تھے لیکن لوگوں کی انسانیت سوئی ھوئی تھی ۔میری بیٹی نے اپنی گرم چادر دینے کی کوشش کی لیکن وہ چھوٹی تھی تو مجھے فوری انسانیت کی خدمت کرنے والے ادراے کا خیال آیا اور میں نے فوری امت ویلفیئر فاونڈیشن کے بانی ڈاکٹر خرم رشید کو فون کیا جنہوں نے رات کی تاریکی میں بھی انسانیت کی خدمت کا سفر جاری رکھتے ھوئے فوری گاڑی لے کر آگئے اس آدمی کواٹھایا۔ اپنے شیلٹر ھوم میں لے گئے اور بھوکے پیاسے انسان کو کھانا کھلایا اور اعلیٰ بستر مہیاکیا۔اللہ تعالی ایسے انسانوں کو ہمیشہ خدمت کرنے کا شعور پیدا کرے اور ان کو اپنے حفظ وامان میں رکھے۔(آمین) نوٹ آپ بھی کسی شخص کو سردیوں میں اس طرح دیکھیں تو فوری امت ویلفئیر فاونڈیشن سے رابطہ کریں 03008618855

منجانب محمد شہباز باجوہ ضلعی صدر پاکستان گروپ آف جرنلسٹس سیالکوٹ

0/Post a Comment/Comments