گوجرانوالہ. تفصیلات کے مطابق حسنین مبشر نے عبدالنیعم سے ضبط کی گئی سروس کو بحال کروانے کے لیے رشوت لی تھی.اینٹی کرپشن نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ مشترکہ چھاپہ مار کر کاروائی کرتے ہوئے گریڈ 17 کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن حسنین مبشر چیمہ کو 20 ہزار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا کاروائی ریجنل ڈائریکٹر ظہیر انور کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی بتایا گیا ہے کہ ایجوکیشن آفس میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن ایڈمن حسنین مبشر چیمہ نے عبدالنیعم سے اس کی پانچ سالہ ضبط کی گئی سروس کو بحال کروانے کے لیے ایک لاکھ روپے کا مطالبہ کیا اور 50 ہزار روپے رشوت بھی وصول کر لی اور اب 20 ہزار روپے مزید رشوت وصول کررہا تھا جس پر اسے رقم وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے مقدمہ کا اندراج کردیا گیا.
Post a Comment