تحصیل ڈسکہ کے نواحی گاؤں موضع میترانوالی میں ظلم کی انتہا بااثر غنڈہ گردی


تحصیل ڈسکہ کے نواحی گاؤں موضع میترانوالی میں ظلم کی انتہا بااثر غنڈہ گردوں نے ایک شریف آدمی کے گھر پر باہم صلاح مشورہ ہو کر اسلحہ آتشیں،ڈنڈوں سوٹوں،اینٹوں سے حملہ کردیا اور گھر کی چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اسلحہ آتشیں،ڈنڈے سوٹے ،اینٹیں لے کر گھر میں داخل ہو کر خواتین اور دیگر افراد پر تشدد کیا جس کے نتیجہ میں ایک کس شدید مضروب ہوا جو کہ ہسپتال میں زیر علاج ہے ملزمان نے گھر کے دروازے توڑ دیے اور اسلحہ کے زور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔ درخواست گزار اور اہل دیہہ کی جناب DPOصاحب سیالکوٹ سے التماس ہے کہ وہ ان غنڈہ گرد عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے اور مقدمہ درج رجسٹر کرکے ان کو کیفر کردار تک پہنچائے۔۔۔۔

نوٹ:- ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ ملزمان اسلحہ لے کر گھر میں حملہ آور ہوئے ہیں۔۔

0/Post a Comment/Comments