اگر خواتین مرد حضرات کو کوئی رد عمل نہیں دے رہیںیا نظر انداز کر رہی ہیں تو اسکایہ مطلب ہے کہ وہ۔۔۔معروف اداکارہ اشنا شاہ نے مرد وں کو ایک
پاکستانی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے مردوں کو مشورہ اور نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ "خاتوناگر آپکے نازیبا قسم کے کمنٹس پر ردعمل نہیں دیتی تو انکو سمجھیں"۔تفصیلات کے مطابق "حبس "اداکارہ اشنا شاہ نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے مردوں کو پیغام دیا کہ "اگر آپکی خاتون دوست آپ کے دل پھینک اور نازیبا قسم کے کمنٹس پر کسی قسم کے رد عمل کا اظہار نہیں کررہی یا جان بوجھ کر نظرانداز کررہی تو یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ آپس کی دوستی کو خراب یا اسے کوئی نقصان نہیں پہنچانا چاہتی"۔اپنی ٹوئٹر پوسٹ کے ذریعے اداکارہ اشنا شاہ نے ان تمام مردوں کے نام اہم پیغام اور نصیحت کی ہے کہ حد سے تجاوز نہ کریں۔انھوں نے کہا کہ " عقل مند کو اشارہ کافی ہوتا ہے،اس اشارے کو سمجھ کراپنے عقلمند اور بہترین ہونے کا ثبوت دیں اور مزید اسے تنگ کرنے کے بجائے عقلمندی سے کام لیں"۔کچھ خاتون صارفین نے اشن شاہ کی اس پوسٹ کی کھل کر حمایت کی جبکہ مردوں کی جانب سےانہیں تنقید کا سامنہ بھی کرنا پڑا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ماضی میں اشنا شاہ اکثر و بیشتر خواتین کے حقوق کی باتیں کرتیں نظر آئی ہیں۔ وہ اکثر اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے تنقید کی زد میں بھی دکھائی دیتی ہیں۔
Post a Comment