پاکستان آرمی بلوچستان میں ایک اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، آئی ایس پی آر


بلوچستان میں پاک فوج کا ایک اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے، حادثے میں 6 جوان شہید ہو گئے، جس کی تصدیق آئی ایس پی آر کی جانب سے کی گئی ہے، پاک آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر فلائنگ مشن پر تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا ہیلی کاپٹر کل رات گئے ہرنائی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ شہید ہونے والوں میں میجر خرم شہزاد ، میجرمنیب افضل، صوبیدار عبدالواحد، نائیک جلیل، سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب شامل ہیں۔

میجر خرم شہزاد ہیلی کاپٹر کے پائلٹ اور اٹک کے رہائشی تھے،ان کے ورثاء میں ایک بیٹی ہے ، میجرمحمد منیب افضل کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور ان کے دوبیٹے ہیں، صوبیدار عبدالواحد تعلق کرک سے ہیں اور ان کے تین بیٹے اورایک بیٹی ہے، سپاہی محمد عمران کا تعلق خانیوال سے ہے، 27 سالہ سپاہی کی دوبیٹیاں اورایک بیٹا ہے، 30 سالہ نائیک جلیل کا تعلق کھاریاں سے ہے ، اور ان کے دو بیٹے ہیں جبکہ سپائی شعیب کا تعلق جنڈ ضلع اٹک سے ہے، اور ان کا ایک بیٹا ہے۔ اللہ تعالی سب کی مغفرت فرمائے شہدا کو سلام

0/Post a Comment/Comments