پسرور(نامہ نگار)پسرور کے نواحی گاٶں کرنگالی میں واقع عاطف بھٹہ خشت پر رہنے والے محمد منشا ء کا بیٹا غلام حسین جو گورنمنٹ ہاٸی سکول رندھاوا میں ساتویں جماعت کا طالب علم ہے گھر سے سکول جا رہا تھا کہ راستے میں موجود محمد بلال عمرقریبا 23 سال نے غلام حسین سے کہا کہ مجھے چارہ اٹھانے میں مدد کر دو جس پر غلام حسین اس کی مدد کرنے کے لیے کھیت میں گیا تو بلال نے اس کو زبردستی باندھ کر مبینہ طور پر جنسی ذیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور دھکمی دی کہ خبردار اگر کسی کو بتایا جس پر غلام حسین سکول آ گیا اور اپنے اساتذہ کو بتایا جس پر سکول کے اساتذہ نے فورا پولیس کو اطلاع دی ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی پسرور ملک محمد عامر نے فوری کارواٸی کرتے ہوۓ پولیس کی نفری بھیجی جس نے ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارواٸی شروع کر دی ہے ۔اہلیان دیہہ کا کہنا تھا ملزم کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارواٸی کی جاۓ ۔اس موقع پر ڈی ایس پی پسرور ملک محمد عامر کا کہنا تھا قانونی کارواٸی شروع کر دی گٸی ہے ۔بچے کے میڈیکل سمیت دیگر قانونی عمل کو جلد مکمل کیا جا رہا ہے
Post a Comment