دلچسپ و عجیب
تحریر ابن آدم پسروری
تحصیل پسرور کے گاٶں دادو باجوہ میں جٹ باجوہ فیملی کا ایک بھی گھر نہیں ہے۔
تحصیل پسرور کی یونین کونسل کلاس والا کے ایک گاٶں کا نام بھارت ہے۔
قصبہ کلاس والا کو کلاس سنگھ باجوہ نے آباد کیا تھا۔
بن باجوہ کا نام اس لیے بن پڑا کیونکہ ڈسکہ روڈ پر یہ باجوہ برادری کا آخری گاٶں تھا پنجابی میں بند کو بن کہا جاتا ہے.
بوڑیکے، رامکے، مالوپتیال، لنگے، لپے والی، متیکے، کھچیاں، کلے والی، نول اور نوکریاں مغلاں کے کاشتکار بھٹی کہلاتے ہیں۔
پسرور کے دیہات کمال پور چشتیاں، دولت پور، چوہان، بلگن اور امین شاہ میں صدیقی اور فاروقی فیملی کی اکثریت ہے ۔
تحصیل پسرور میں جٹ باجوہ برادری کے دیہات 60 سے زاٸد ہیں 13 دیہات جٹ ناگرہ برادری کے ہیں اور 12 دیہات جٹ ججہ برادری کے ہیں۔
تحصیل پسرور میں راجپوت سلہریا برادری کے دیہات کی تعداد 50 سے زاٸد ہے جبکہ اعوان برادری کے دیہات 30 کے قریب ہیں۔
میرا لونگ گواچا فیم گلوکارہ مسرت نذیر کا تعلق بھی چوبارہ سے بیان کیا جاتا ہے
آستانہ عالیہ ہیبت پور شریف کے بزرگوں کا تعلق اراٸیں فیملی سے ہے۔
مالی پور میں اکثریت جاٹ برادری کی ہے ان کی گوت پنہار اور ڈگرا ہے۔ ڈی ایس پی محمد جمیل بھی جاٹ ہیں۔
تحصیل پسرور کے گاٶں کوٹلی حاجی پور کے جاٹ الکڑے گوت کے ہیں۔
تحصیل پسرور کے ایک گاٶں کا نام چاند ہے یہاں کے باسی اپنے نام کے ساتھ چاند لکھتے ہیں۔
مغل بادشاہ ہمایوں نے 2 بار پسرور میں حضرت جلال شاہ بخاری کے مزار پر حاضری دی۔
پسرور کی مشہور سوغاتیں مٹی کے برتن اور چوڑی ریوڑی ہے۔
پسرور کے محلہ کھوکھراں سے شہزادہ پھاٹک تک ایک کلومیٹر سڑک پر 20 سپیڈ بریکرز بنا دیے گٸے تھے جو کہ ورلڈ ریکارڈ تھا۔ اب انہیں ختم کر دیا گیا ہے۔
پسرور کے محلہ امام صاحب میں مدفون بزرگ سیالکوٹ میں مدفون امام علی الحق کے حقیقی بھاٸی ہیں۔
اداکارہ بابرہ شریف کا آباٸی گاٶں چوبارہ تحصیل پسرور ہے۔
گلوکار اکرم راہی کا اصل نام اکرم باجوہ ہے ان کا گاٶں تلونڈی عنایت خان ہے۔
اداکارہ میرا کا اصل نام ارتضیٰ ہے وہ کوٹلی سیداں پسرور کے رہاٸشی سرور شاہ کی بیٹی ہے اس کے والد نے دوسری شادی محلہ مغلپورہ پسرور میں کی تھی جہاں میرا کٸی بار آ چکی ہیں۔
اداکارہ انجمن کے موجودہ شوہر لکی علی کا تعلق پسرور سے ہے۔
علامہ اقبال کی وفات کے بعد چودھری محمد حسین باجوہ علامہ اقبال کے بچوں کے گارڈین مقرر ہوٸے تھے ان کا تعلق پسرور کے گاٶں اچا پہاڑنگ سے تھا۔ چودھری محمد حسین باجوہ اور موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دادا آپس میں کزن تھے۔
متحدہ عرب امارات میں سرحد یونیورسٹی کیمپس اور جی ایم کالجز کے ڈاٸریکٹر پروفیسر شاہد کاہلوں کا تعلق پسرور کے گاٶں لویرے سے ہے۔
امریکہ میں مقیم پی ٹی آٸی لیڈر عاصمہ باجوہ کا تعلق بھی اچا پہاڑنگ سے ہے وہ چودھری محمد حسین باجوہ کی پوتی ہیں۔
فلمساز ڈاریکٹر سیّد نُور کی اہلیہ رخسانہ نور مرحومہ کا آباٸی شہر پسرور تھا۔
مغل شہزادے دارا شکوہ نے پسرور میں میٹھا پانی فراہم کرنے کے لیے چرونڈ کے مقام سے ایک چھوٹی نہر نکالی تھی جس سے پانی ہشت پہلو تالاب میں لایا جاتا تھا۔
مغل بادشاہ ظہیرالدین بابر نے کابل سے دلی جاتے ہوٸے پسرور میں ایک رات قیام کیا تھا اس وقت پسرور کا نام پُرسرُور تھا۔
قیام پاکستان سے قبل پسرور میں بڑی غلہ منڈی اور چاروہ میں ڈراٸی فروٹ کی منڈی ہوا کرتی تھی.
Post a Comment