برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم دنیا سے رخصت ہوگئی ان کی عمر 96 برس تھی


برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم دنیا سے رخصت ہوگئی ہیں۔ بکنگھم پیلس کی جانب سے ملکہ کی برطانیہ کے انتقال کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ان کی عمر 96 سال تھی اور انہوں نے جمعرات کو بلمورل کیسل میں اپنی آخری سانسیں لیں۔ ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے وقت 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ملکہ کی تدفین لندن برج آپریشن منصوبے کے تحت انجام پائے گی۔ملکہ کی آخری رسومات 10 روز بعد ادا کی جائیں گی۔ب رطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ کے تابوت کو شاہی ٹرین پر سینٹ پینکراس ریلوے سٹیشن لندن منتقل کیا جائے گا۔ سینٹ پینکراس ریلوے سٹیشن سے تابوت بکنگھم پیلس لایا جائے گا۔ ملکہ کی آخری رسومات ویسٹ منسٹرابے پر ادا کی جائیں گی۔ ملکہ کو کنگ جارج ششم میموریل چیپل ونڈزر میں سپرخاک کیا جائے گا۔ ملکہ کی آخری رسومات کے روز قومی تعطیل ہوگی۔ ملکہ کو سپردخاک کیے جانے کے دن لندن سٹاک بینک اور تمام اہم ادارے بند رہیں گے۔

ان کی وفات کے بعد ان کے 73 سال سب سے بڑے بیٹے پرنس چارلس، پرنس آف ویلس اب کنگ چارلس بن گئے ہیں۔

0/Post a Comment/Comments