پٹرولنگ پولیس 1124 ریسیکو 1122 پرویز الہی کے بہترین منصوبے


پسرور (لئیق احمد بٹ سے) ریسکیو 1122 اور پیٹرولنگ پولیس چودھری پرویز الہی کی خصوصی کاوش ہے جس سے عوام أج بھی استفادہ حاصل کر رہے ہیں ہمارے قائدین چوہدری برادران کو جب بھی موقع ملا ترقی اور خوشحالی کی مثال پیش کی ہے، قائدین نے ہمیشہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور ملکی ترقی کا ہی سوچا ہے ان خیالات کا اظہار رانا اعجاز اف بوڑیکے صدر تحصیل پسرور مسلم لیگ ق نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے اپنے دور میں ایسے کام کروائے ہیں جن کا عوام کو براہ راست فائدہ پہنچ رہا ہے انہوں نے اپنے سابقہ دور اور حالیہ دور میں تعلیم صحت و دیگر مراعات دیں ہیں جن سے لوگ مستفید ہو رہے ہیں اور آئندہ بھی ہوتے رہیں گے چوہدری برادران نے ہمیشہ حق سچ کا ساتھ دیا ہے یہی ان کی بڑی کامیابی کا راز ہے یہی وجہ ہے کہ پنجاب کے عوام چوہدری برادران کی پنجاب حکومت دیکھنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی نے وزیر اعلی پنجاب بنتے ہی گجرات کو ڈویژن کا درجہ دلایا اور ضلع گجرات میں دو تحصیلوں کا بھی نوٹیفکیشن جاری کروا کے ایک عظیم کارنامہ سر انجام دیا جس کو عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے، ان شاء اللہ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے دورہ سیالکوٹ کے دوران مقامی لیڈر چودھری مقصود سلہری امیدوار این اے 68 پسرور کی قیادت میں پسرور کے مسائل سے اگاہ کریں گے ،

0/Post a Comment/Comments