ڈاکوں نے بینک کی کیش وین لوٹ لی،مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ جاں بحق ایک زخمی
موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوں پرگارڈز کی جوابی فارنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوا جسے ملزمان اپنے ساتھ اٹھا کر لے گے ڈاکومبینہ طور پر 90لاکھ سے زاد رقم چھین کر فرار ہوئے‘ پولیس نے ناکہ بندی کر کیملزمان کی تلاش شروع کردی نارووال نامعلوم مسلح ڈاکوں نے بینک کی کیش وین لوٹ لی،مزاحمت پر ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ پرانی کچہری روڈ پر واقع نیشنل بینک مین برانچ میں کیش وین کیش لے کر آئی تو اسی دوران پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوں نے سکیورٹی گارڈ سے کیش چھین لیا سکیورٹی گارڈز نے مزاحمت کی جس پر ملزمان کی فارنگ سے دو سیکورٹی گارڈز زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نارووال منتقل کر دیا گیا لیکن ایکسکیورٹی گارڈ جانبر نہ ہو سکا اور جاں بحق ہو گیا،گارڈز کی جوابی فارنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوا جسے ملزمان اپنے ساتھ اٹھا کر لے گے۔ ملزمان گارڈز سے مبینہ طور پر 90لاکھ سے زاد رقم چھین کر فرار ہو گئے۔جاں بحقسکیورٹی گارڈ کا نام محمود سکنہ نیناں کوٹ بتایا جا رہا ہے۔جبکہ زخمی سیکورٹی گارڈ شہباز اخلاص پور کا رہائشی ہے، پولیس نے ضلع نارووال کی ناکہ بندی کر دی اورملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Post a Comment