حالیہ دنوں میں نالہ ڈیک پسرور میں بھارتی آبی دہشت گردی کے بعد تحصیل پسرور کے متعدد دیہات متاثر ہوئے لوگوں کی املاک مال مویشی اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد بعد المصطفی ٹرسٹ لاہور اور انجمن طلباء اسلام تحصیل پسرور نے فوری طور پر ایکشن لیا اور المصطفی ٹرسٹ کی ایک ٹیم آج اپنے ساتھ میڈیکل کا سامان اور ڈاکٹروں کی ٹیم اور دوسرا سامان لے کر کلاس والا کے نواحی گاؤں چک دبرجی میں پہنچے اور وہاں پر ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں کلاس والا کے نواحی دیہات سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی آنے والے لوگوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت میڈیسن بھی تقسیم کی گئیں
Post a Comment