انسانیت سوز واقعہ فیصل آباد بیسٹ ایکسپورٹ کے مالک شیخ دانش نے لڑکی کو شادی کے لیے مجبور کیا اور شادی سے انکار پر لڑکی سے زیادتی کی اس پر تشدد کیا سر کے بال کاٹ ڈالے جوتوں کو زبان لگوا کر معافی منگوائی اور ویڈیوز بنائی۔ فیصل آباد میں ظلم کی انتہا شادی سے انکار پر طالبہ کے ساتھ انسانیت سوز سلوک، طالبہ کو گھر میں گھس کر اغواء کے بعد زیادتی کی کوشش تشدد اور سر کے بال موند کر ملزمان جوتیاں جاٹنے پر مجبور کرکے ویڈیو بناتے رہے ، سی پی او فیصل آباد کے حکم پر کوتوالی پولیس نے 6 نامزد جبکہ 10 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، متاثرہ طالبہ کا وزیراعلی پنجاب و آئی جی پنجاب سمیت آر پی او فیصل آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے پولیس نے 6 ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے
Post a Comment