پسرور پی ٹی آئی کےسینئر رہنما اور سابق صوباٸی وزیر چودھری غلام عباس نواحی گاٶں ننگلیاں میں گلیوں اور نالیوں کی تعمیر مکمل ہونے پر افتتاح کر رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ پی ٹی آئی چیرمین عمران خان پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک بنانے کے لیے جہاد کر رہے ہیں قوم کو ان کا ساتھ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا ایک بیرونی سازش کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کی حکومت ختم کی گٸی اور سر سے پاٶں تک کرپشن میں ڈوبا ہوا سامراج کا غلام ٹولہ اقتدار میں آ گیا۔ انہوں نے کہا امپورٹڈ حکمرانوں نے پاکستان کو مہنگاٸی، بھاری ٹیکسز اور امریکہ کی غلامی کے تحفے دیٸے ہیں۔ چودھری غلام عباس نے کہا کہ یہ وہی سازشی ٹولہ ہے جس نے پاکستان کو ایٹمی پاور بنانے والے لیڈر ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف بھی سازش کی تھی۔ انہوں نے کہا لیکن اب حالات مختلف ہیں عوام ملکی دولت لوٹنے والے چوروں اور ڈاکوٶں کو پہچانتے ہیں۔ چودھری غلام عباس نے کہا کہ انہوں نے تیمور کالونی اور ننگلیاں کو 34 سال قبل بجلی کی سہولت فراہم کی تھی۔ اس موقع پر پرویز باجوہ، حافظ خالد محمود، میاں بلال اسلم، ملک مدثر، دانش وڑاٸچ مصطفاٸی، سید علی نقوی، میاں عثمان صدیق، حاجی سجاد احمد ، چودھری مُنا اور دیگر موجود تھے۔
Post a Comment