ڈاکٹر راشد شیرازی انتقال کر گٸے
لاہور: سابق ڈپٹی ایم ایس جنرل ہسپتال لاہور اور سابق میڈیکل آفیسر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور ڈاکٹر سید راشد حسین شیرازی انتقال کر گٸے۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
ان کی عمر 65 سال تھی۔ ان کا تعلق ساہیوال سے تھا جبکہ شادی پسرور کے نواحی گاٶں وَینس میں ہوٸی تھی۔ وہ سید خاور عباس ایڈووکیٹ کے کزن اور بہنوٸی تھے۔ ڈاکٹر راشد حسین شیرازی اردو کے معروف شاعر اور سکالر تھے۔ وہ گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن لوٸر مال لاہور (سب کیمپس یونیورسٹی آف ایجوکیشن) کے سابق استاد پروفیسر علی یزدان کے بڑے بھاٸی تھے۔ وہ ان دنوں لاہور میں مقیم تھے۔ انہیں بدھ 31 اگست دن 2 بجے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ ان کی نماز جنازہ کا اعلان آسٹریلیا سے ان کے صاحبزادے کی آمد کے بعد کیا جاٸے گا۔ دعا ہے کہ اللہ ان کی اگلی منزلیں آسان فرماٸے۔ آمین
Post a Comment