تفصیلات کے مطابق مورخہ 25 جولائی بروز سوموار پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ گاؤں کانواں لٹ میں نامعلوم ملزمان ایک دن کی نو مولود بچی کا گلا کاٹ کر جوار کے کھیت میں پھینک چلے گئے ہیں۔
وقوعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے زخمی بچی کو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کیا جہاں بر وقت طبی امداد ملنے سے معصوم بچی کی جان بچا لی گئی جو تا حال سول ہسپتال سیالکوٹ نرسری وارڈ میں زیرِ علاج ہے۔
ڈی پی او سیالکوٹ سید ذیشان رضانے انسانیت کو شرما دینے والے دلخراش واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل ڈسکہ کی سربراہی میں ٹیم حصوصی ٹیم تشکیل دے کر گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔
پولیس ٹیم نے جدید حطوط پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے علاقہ میں موجود میٹرنٹی ہومز و کلینکس کو چیک کیا بالآخر پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے زمانہ جاہلیت کی یا د تازہ کرنے والے گھناؤنے جرم میں ملوث 25 سالہ ملزم ہرباب دختر محمد اقبال قوم وریاہ ساکن کانواں لٹ کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے۔
دوران تفتیش ملزمہ نے انکشاف کیا کہ اس کے ثاقب نامی شحص کے ساتھ ناجائز مراسم تھے جس کے نتیجے میں وہ حاملہ ہوگئی اور اپنے اس گھناؤنے فعل کو چھپانے کی خاطر اس نے نومولود بچی قتل کرنے کی نیت سے اس کا گلا کاٹ کر اسے بالٹی میں ڈال کر مرنے کیلیے کھیتوں میں چھوڑ دیا تھا۔
ڈی پی او سیالکوٹ سید ذیشان رضا نے تفتیشی ٹیم کو ٹھوس ثبوتوں اور شواہد کے ساتھ میرٹ کی بنیاد پر جلد ازجلد تفتیش مکمل کر کے ملزمہ کو قانون کے مطابق عدالت سے سزا دلوانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
خرم شہزاد
ترجمان سیالکوٹ پولیس
Post a Comment