پٹرولنگ پولیس کھوئی سٹاپ کے انچارج عمران مہر کی دوران ناکہ بندی کاروائی ناجائز پسٹل اور گولیاں بر آمد
سیالکوٹ سب انسپکٹر محمد عمران مہر انچارج چوکی پٹرولنگ پوسٹ کھوئی سٹاپ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے حیدری چوک بڈیانہ میں ناکے کے دوران ایک کار سوار کے قبضہ سے ایک ناجائز 9MM پسٹل اور متعدد گولیاں برآمد تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پٹرولنگ ہائی وے پولیس گوجرانوالہ اور ڈی ایس پی پٹرولنگ ہائی وے پولیس سیالکوٹ کی ہدایت پر کھوئی سٹاپ سب انسپکٹر انچارج چوکی محمد عمران مہر نے اپنی ٹیم محمد عرفان. غلام شبیر.حبیب الرحمن کے ہمراہ پسرور سیالکوٹ روڈ حیدری چوک بڈیانہ کے مقام پر ناکے کے دوران ایک کار کو مشکوک سمجھ کر روکا اور تین کار سواروں کی تلاشی لینے پر تحصیل پسرور ضلع سیالکوٹ کے گاؤں اسماعیل آباد کے رہائشی کار ڈرائیور رومی ولد صادق کے قبضہ سے ایک ناجائز 9MM پسٹل اور متعدد گولیاں برآمد.جس پر ملزم رومی ولد صادق کے خلاف تھانہ بڈیانہ میں FIR درج کردی گئی اور دو کار سواروں کے قبضہ سے کوئی غیر قانونی چیز برآمد نہ ہونے پر ان کو موقع پر ہی چھوڑ دیا گیا اس موقع پر سب انسپکٹر انچارج چوکی محمد عمران مہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کے پٹرولنگ پوسٹ کھوئی سٹاپ کی حدود سیالکوٹ پسرور روڈ پر طرح طرح کے ہونے والے جرائم مکمل طور پر کنٹرول کر لیئے گئے ہیں
Post a Comment