سیالکوٹ پولیس عید کے موقع پر گیریژن پارکمیں 10 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین تک پہنچایا


سیالکوٹ تھانہ کینٹ پولیس کی قابل تحسین کارروائی دن بھر میں گیریژن پارک سیالکوٹ تفریح کے لیے آئی ہوئی مختلف فیملیز سے بچھڑ جانے والے مجموعی طور پر 10 بچوں کو تلاش کر کے والدین سے ملوا دیا.


بچے قوم کا مستقبل ان کی خفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے عید کے روز پارکس اور تفریحی مقامات پر معمول سے زیادہ رش اور فیملیز کا تفریحی سرگرمیوں میں مشغول ہونے کی وجہ سے چھوٹے بچوں کے گم ہوجانے کا احتمال ہوتا ہے تفریح کے لیے آنے والی فیملیز اپنے ساتھ آنے والے بچوں کا حاص خیال رکھیں اور چھوٹے بچوں کو فیملی سے علیحدہ مت ہونے دیں لاپرواہی کی صورت میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے.

سیالکوٹ پولیس شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پوری تندہی سے مصروف عمل ہے.


0/Post a Comment/Comments