مسجد نبوی ﷺ میں حکومتی وفد کے ساتھ پیش آئے واقعے پر عمران خان کا ردعمل آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا اس مقدس جگہ لوگوں کو آوازیں کسنے کی ہدایت دوں ، میرا عقیدہ ہے رسولﷺ سے عشق نہ ہو تو ایمان مکمل نہیں ہوتا اور کوئی عاشق رسولﷺ ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ، مدینہ میں جب یہ واقعہ ہوا تو ہمارے کارکن شب دعا منا رہے تھے انہوں نے کہا کہ میں نے پوری دنیا میں اسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کی ، انہوں نے بیرونی سازش کا حصہ بن کر حکومت کو گرایا ، سازش کے تحت این آر او ٹو دیا گیا اور کرپٹ ترین لوگوں کو مسلط کیا گیا ، مدینہ میں جو ہوا وہ ان کے اعمال کا نتیجہ اور عوام کا رد عمل ہے کیوں کہ ملکی تاریخ میں پہلے کبھی اس طرح عوام نہیں نکلے اور یہ کوئی کر نہیں رہا بلکہ لوگ تکلیف میں نکل رہے ہیں اور عوام میں غصہ ہے
Post a Comment