سی ای او ہیلتھ سیالکوٹ کے خلاف 11 اپریل کو پسرور میں احتجاجی مظاہرہ ہو گا



پسرور سی ای او ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر اسلم چودھری نے ہیڈ نرس نسیم کو ہٹانے کی بجاٸے ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور ڈاکٹر محمد جنید کو تبدیل کردیا جس پر ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے بطور احتجاج ایم ایس آفس میں دھرنا دے دیا۔ دریں اثنا سول سوساٸٹی کی طرف سے 11 اپریل کو پسرور میں بھر پور احتجاج کیا جاٸے گا۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل پسرور سے تعلق رکھنے والٕے سابق چیرمین یونین کونسلز رانا محمد امجد، محمد اسلم نواب، مشتاق احمد گورسی، رانا زین العابدین، رانا حبیب الرحمان، آصف نوید زرگر، ملک ضیاالدین اعوان، چودھری اکبر گجر اور  دیگر نے مشترکہ بیان میں کیا

0/Post a Comment/Comments