سیالکوٹ پسرور روڈ ناکھے سٹاپ پر سب انسپکٹر محمد عمران مہر انچارج چوکی پٹرولنگ پوسٹ کھوئی سٹاپ کی زیر نگرانی محمد سرفراز ASI نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ناکے کے دوران ایک شخص کے قبضہ سے 1225 گرام چرس برآمد تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پٹرولنگ ہائی وے پولیس گوجرانوالہ اور ڈی ایس پی پٹرولنگ ہائی وے پولیس سیالکوٹ کی ہدایت پر کھوئی سٹاپ سب انسپکٹر انچارج چوکی محمد عمران مہر کی زیر نگرانی محمد سرفراز ASI نے اپنی ٹیم وحید اقبال. غلام شبیر سخی ناظر.محمد آصف کے ہمراہ پسرور سیالکوٹ روڈ سٹاپ سرائے شاہ فتاحٰ کے مقام پر ناکے کے دوران ایک پیدل مسافر کو مشکوک سمجھ کر روکا اور تلاشی لینے پر محصول چونگی محلہ بسر پورہ نظام پورہ روڈ قصور کے رہائشی محمد ادریس ولد محمد حسین کے قبضہ سے 1225 گرام چرس برآمد.جس پر ملزم محمد ادریس کے خلاف جرم 9C کے تحت تھانہ بڈیانہ میں FIR درج کردی گئی. اس موقع پر سب انسپکٹر انچارج چوکی محمد عمران مہر اور ASI محمد سرفراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کے پٹرولنگ پوسٹ کھوئی سٹاپ کی حدود سیالکوٹ پسرور روڈ پر طرح طرح کے ہونے والے جرائم اور دیگر چور ڈکیٹ گینگ کو گرفتار کرنا اور عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے
Post a Comment