پٹرولنگ پولیس کھوئی سٹاپ سیالکوٹ کی کاروائی دو افراد سے ڈور اور پتنگیں بر آمد مقدمہ درج

.سیالکوٹ پسرور روڈ بٹر سٹاپ پر سب انسپکٹر محمد عمران مہر انچارج چوکی پٹرولنگ پوسٹ کھوئی سٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران گشت دو پیدل مسافروں کے قبضہ سے ایک بڑی چرخی ڈور اور 80 پتنگیں برآمد.



تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پٹرولنگ ہائی وے پولیس گوجرانوالہ اور ڈی ایس پی پٹرولنگ ہائی وے پولیس سیالکوٹ کی ہدایت پر کھوئی سٹاپ سب انسپکٹر انچارج چوکی محمد عمران مہر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ عزیزالرحمن. عبدالحفیظ اور عاطف شاہین نے پسرور سیالکوٹ روڈ بٹر سٹاپ پر دوران گشت دو پیدل مسافروں کو روکا اور تلاشی لینے پر تحصیل و ضلع نارووال کے گاؤں پھوجو ڈھنڈسہ کے دونوں رہائشی شاہ میر ولد نواز.ساجد سلطان ولد اختر کے قبضہ سے ایک بڑی چرخی ڈور اور 80 پتنگیں برآمد. دونوں ملزمان شاہ میر ولد نواز اور ساجد سلطان ولد اختر کے خلاف تھانہ بڈیانہ میں FIR درج کردی گئی. اس موقع پر سب انسپکٹر انچارج پٹرولنگ چوکی کھوئی سٹاپ محمد عمران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کے پٹرولنگ پوسٹ کھوئی سٹاپ کی حدود سیالکوٹ پسرور روڈ پر طرح طرح کے ہونے والے جرائم اور دیگر چور ڈکیٹ گینگ کو گرفتار کرنا اور عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے.رپورٹ محمد نوید ڈویژنل بیوروچیف گوجرانوالہ پاک 82 نیوز ایچ ڈی.

0/Post a Comment/Comments