تھانہ نیکاپورہ میں تعینات 57 سالہ اے ایس آئی محمد حسین نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر آج صبح کے وقت اپنے سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی
ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ نیکاپورہ میں تعینات 57 سالہ اے ایس آئی محمد حسین نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر آج صبح کے وقت اپنے سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی ہے.ڈی پی اوسیالکوٹ محمد حسن اقبال انتہائی افسوسناک واقع کا نوٹس لیتے ہوئے خود موقع پر پہنچ چکے ہیں ، ایس پی انویسٹی گیشن فاروق امجد ، ڈی ایس پی سٹی سرکل ہمراہ موجود ہیں فرانزک سائنس ایجنسی اور پولیس ٹیموں نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے. ڈی پی او کہنا ہے کہ واقع کی تمام پہلوؤں سے تحقیق کی جائے گی اور دوران تفتیش قانون اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔
Post a Comment