گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ساری پی ٹی آئی ایک پیج پر نظر آئے گی،جہانگیرترین اورعلیم خانکے تحفظات حکومت کے مفاد میں ہیں، کوئی ایسی چیز نہیں جس سےتحریک انصافکو نقصان پہنچے ، امید ہے وزیراعظم تحفظات کو قبول کریں گے۔انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنماء علیم خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہاں آکر علیم خان سے مل کر خوشی ہوئی کہ وہ آج بھی وہی عمران خان کا سپاہی اور ساتھی ہے جو دس سال پہلے تھا، جتنی محنت اور جدوجہد علیم خان اور جہانگیرترین نے پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے اور عمران خان کے پروگرام پر عمل کرنے کیلئے کی تھی وہ آج بھی اس پر عمل پیرا ہیں، لیکن جہانگیرترین اور علیم خان گروپ کے جتنے بھی ارکان ہیں ان کے پنجاب حکومت کے ساتھ اپنے تحفظات ہیں، انہوں نے اس بات کا برملا اظہار بھی کیا ہے۔ان کے تحفظات ہماری اپنی حکومت کے فائدے میں ہے۔ میں اب واپس اسلام آباد جا رہا ہوں، ساری گزارشات اور ان کے تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھوں گا۔ مجھے امید ہے وزیراعظم ان تحفظات کو قبول کریں گے، کیونکہ ان کے تحفظات جماعت کے حق میں ہیں کوئی چیز ایسی نہیں جس سے تحریک انصاف کو نقصان پہنچے گا۔ باقی فیصلہ وزیراعظم عمران خان نے کرنا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں نظر آئے گا کہ ساری پی ٹی آئی ایک پیج پر ہے۔اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ جہانگیرترین اور علیم خان کی پارٹی کیلئے بڑی جدوجہد ہے،علیم خان ہماری پارٹی کے رہنماء ہیں وہ آج بھی ہمارے سپورٹر ہیں، علیم خان سے ملاقات کرنے لاہور جا رہا ہوں، وزیراعظم نے علیم خان سے ملاقات کرنے کا کہا ہے، علیم خان سے ملاقات میں ان کی بات سنوں گا، علیم خان نے ہمیشہ پنجاب حکومت پر تحفظات کا اظہار کیا۔مزید برآں وفاقی وزیراطلات ونشریات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین اور علیم خان پارٹی میں ہی رہیں گے، جہانگیرترین اور علیم خان عمران خان کے دوست ہیں نہیں بلکہ ہمیشہ دوست رہیں گے۔
Post a Comment